Latest News

پولیس کا کام سسٹمز کو بر قرار رکھنا ہے ، شرارتی عناصر سے نمٹتے وقت تحمل سے پیش آنا چاہئے : امت شاہ

پولیس کا کام سسٹمز کو بر قرار رکھنا ہے ، شرارتی عناصر سے نمٹتے وقت تحمل سے پیش آنا چاہئے : امت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پولیس کا کام امن اور سلامتی سسٹمز برقرار رکھنا ہوتا ہے اور وہ کسی ذات یا مذہب کو دیکھ کر کام نہیں کرتی ہے۔ دہلی پولیس کے 73 ویں یوم تاسیس کی تقریب پر آج منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ قانونی  نظام کو خراب والے لوگوں سے نمٹتے وقت دہلی پولیس کو تحمل سے پیش آنا چاہئے۔ دہلی پولیس کے 73 ویں یوم تاسیس پر شاہ نے اسے ملک اور دنیا کے معروف میٹروپولیٹن پولیس فورس میں سے ایک بتایا۔
وزیر داخلہ نے دہلی پولیس کے ان پانچ اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے 2001 میں پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے دوران اپنی جان گنوائی تھی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے خلاف بٹلہ ہاؤ س تصادم میں شہید ہوئے انسپکٹر ایم سی شرما کو بھی انہوں نے خراج عقیدت پیش کیا.۔ اس دوران شاہ نے کہا کہ پولیس کسی کی دشمن نہیں ہے اور وہ امن کی دوستان ہے اور ضرورت پر مدد کرتی ہے۔ لہٰذا پولیس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ شاہ نے پولیس کو فسادیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام امن اور سلامتی سسٹمز برقرار رکھنا ہے  اور وہ کسی ذات یا مذہب کو دیکھ کر کام نہیں کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے لئے یہ فخر کا موضوع ہے کہ اس کی شروعات ملک کے  مرد آہن  سردار پٹیل نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے  حال میں مثبت تبصرے سے دہلی پولیس کے ہر اہلکار کو خوش  ہونا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد 35 ہزار سے زائد پولیس  اہلکاروں نے  ملک کی سلامتی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی قربانی دی ۔ وزیر اعظم نے پولیس اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لئے دہلی میں نیشنل پولیس یادگار بنوایا۔ یہ پولیس اہلکاروں کی قربانی کا ثبوت ہے۔
شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے نربھیا فنڈ کے تحت دہلی پولیس نے 112 نمبر پر سمارٹ پولیسنگ سروس شروع کی ہے۔ سائبر جرائم سے لوگوں کی مدد کے لئے دہلی پولیس نے قومی سائبر فورینسک لیبارٹری کی شروعات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے متعدد تہوار ہوتے ہیں لیکن پولیس کے لئے ہر تہوار اپنی ذمہ داری کو نبھانے کا  موقع ہوتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top