Latest News

پی او کے ہمارا ہے ،ہم اس کو لیکر رہیں گے : وی کے سنگھ

پی او کے ہمارا ہے ،ہم اس کو لیکر رہیں گے : وی کے سنگھ

مرکزی وزیر جنرل(ریٹائرڈ )وی کے سنگھ نے بدھ کو کہا کہ پاکستان کے قبضے والا کشمیر (پی اوکے ) بھارت کا حصہ ہے اور بھارت اس کو کنٹرول میں لے گا۔ وی کے سنگھ نے  یورپی یونین وفد کے کشمیر دورے کو لے کر اپوزیشن کی جانب  سے حکومت پر تنقید کئے  جانے کو فضول قرار دیا۔انہوں نے ایسوچیم کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ' اس (پی او کے )پر قبضے کی کیا ضرورت ہے۔پی او کے  ہمارا ہے، ہم اسے کنٹرول میں لے لیں گے '۔
سنگھ کا یہ تبصرہ مرکزی وزیر جتندر سنگھ کے اس تبصرے کے ایک ہفتے بعد آیاہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب پی او کے میں ترنگا لہرانا ممکن ہو جائے گا۔فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کا حالیہ تبصرہ کہ' پاکستان کے قبضے والا کشمیر '' دہشت گردوں کی طرف سے کنٹرولڈحصہ ہے'، انہوں نے کہا کہ یہی پارلیمنٹ میں بھی کہا گیا ہے۔جنرل راوت نے جمعہ کو پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کو پڑوسی ملک کا '' دہشت گردوں کے کنٹرول '' والا حصہ بتایا تھا۔یورپی یونین کی کشمیر سفر کو لے کر اپوزیشن کی طرف سے حکومت کی تنقید کئے جانے پر سنگھ نے کہا، '' اپوزیشن مخالفت کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرتا۔وہ کسی بھی چیز پر بول سکتے ہیں۔انہیں تبصرہ کرنے دیجیے'۔
 



Comments


Scroll to Top