Latest News

وزیر اعظم کے سوشل میڈیا چھوڑنے کے ٹویٹ پرمداحوں میں  بڑھی بے چینی ،کیا کچھ بڑا کرنے کی تیاری میں ہیں مودی؟

وزیر اعظم کے سوشل میڈیا چھوڑنے کے ٹویٹ پرمداحوں میں  بڑھی بے چینی ،کیا کچھ بڑا کرنے کی تیاری میں ہیں مودی؟

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے سوموار کو ٹویٹ کیا کہ وہ ٹوٹر ،فیس بک اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا  اکائونٹ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر  ہینڈل  کے ذریعے کہا کہ   اس اتوار   کو فیس بک ، ٹویٹر ، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر  سوشل میڈیا اکائونٹ چھوڑنے پر غور کر رہا ہوں۔اس بارے میں آپ کو جانکاری دونگا۔ مودی  کے اس ٹویٹ کے کچھ ہی منٹوں کے بعدسوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک طرح طرح کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔ اس میں #NoSirکے علاوہ اور بھی کئی تھے ۔ کچھ افراد نے تو پی ایم مودی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا اور اس کے بعد ٹویٹرپر #NoModiNoTwitterکے ساتھ ٹویٹرچھوڑنے کااعلان کرنے لگے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہیش ٹیگ تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1234500451850018818?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234500451850018818&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fpm-modi-thinking-of-giving-up-social-media-accounts-1-1168559.html

PunjabKesari
پی ایم مودی کے اس اعلان کے بعد اٹھنے لگے سوالات
پی ایم مودی کے اس اعلان کے بعد یہ سوال  اٹھنے لگا کہ کیا ہو سکتا  ہے کہ پی ایم مودی  کوئی 'انوویٹو آئیڈیا'لے کر آئیں گے ۔ہو سکتا ہے بھارت سرکار کی طرف سے کوئی نیا  پلیٹ فارم لایا جائے ۔ ہزاروں افراد نے پی ایم  کے ٹویٹ پر کمینٹ کیا ۔ کچھ نے پوچھا کہ وہ دنیاکے سب سے بڑے  سوشل نیٹ ورکنگ  سائٹ سے خود  کو الگ کیوں کرنا چاہتے ہیں ؟تو وہی ،کچھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دہلی میں ہوئے تشدد سے پی ایم نریندر مودی  دکھی ہیں۔26فروری کو انہوں نے ٹویٹ کر امن کی درخواست کی تھی ۔مگر اتوار کو دہلی میں سوشل میڈیا کے ذرئعے پھیلی افوا ہ سے کافی پریشانی ہوئی ۔ ہندوستان میں جس طرح سوشل میڈیا کی مقبولت بڑھی ہے ،اسے دیکھیں تو  سب سے زیادہ تعاون وزیر اعظم نریندرمودی کا ہے ۔یہاں تک کہ سیلفی کھینچنے کا بھی جو ٹرینڈ ہے اسے وزیر اعظم نریندرمودی نے بنایا۔

PunjabKesari
قریب ایک گھنٹے میں مودی کا ٹویٹ 26,000بار کیا گیا ری ٹویٹ
وزیر اعظم نریندر مودی  کا سوشل میڈیا چھوڑنے پر غور کرنے سے جڑا ٹویٹ آنے کے بعد کچھ ہی دیر کے اندر انٹرنیٹ استعمال  کرنے والے بہت سے لوگوںنے ان سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں چھوڑنے کی درخواست کی اور اس دوران مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر   نو سر ٹرینڈ کر رہا تھا ۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ فیس بک ،ٹو یٹر ، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اس اتوار کوسوشل میڈیا اکائونٹ چھوڑنے کی سوچ رہا ہوں۔ اس بارے میں  جانکاری دیتا رہوںگا ۔قریب ایک گھنٹے میں ان کا ٹویٹ 26,000بار ری ٹویٹ  کیا گیا اور اس دوران لگ  بھی ہر سیکنڈ لوگ اس پر کمینٹ کر رہے تھے۔ کچھ ہی منٹوں میںٹویٹرپر نو سر ٹرینڈ کرنے لگا اور افراد وزیر اعظم کے اس خیال پر کہیں چونکتے تو کہیں الجھن میںدکھے۔

PunjabKesari
سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر کافی مشغول رہتے ہیں مودی
غور طلب ہے کہ پی ایم مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر کافی مشغول رہتے ہیں  ۔ ان کے ذرئعے وہ زبردست طریقے سے  سرکار کی پالیسیوں کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں ۔ٹویٹرپر پی ایم مودی کے 53.3ملین فالوورس  ہیں ۔ وہی فیس بک پر چار کروڑ 47لاکھ سے زیادہ فالوورس ہیں ۔اس کے علاوہ انسٹاگرام پر انکے 35.2ملین فالوورس ہیں ۔ یو ٹیوب پر پی ایم مودی کے 5.5ملین سبسکرائبرس ہیں۔ 
ہر دو گھنٹے  میں ایک ٹویٹ
اپریل،2019میں' انڈیا  سپینڈ'کی ایک رپورٹ  کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے ذاتی اکائونٹ سے گزشتہ 6 ماہ میں ہر دو گھنٹے میں ایک ٹویٹ کیا گیا تھا۔ اکتوبر 2018سے مارچ 2019کے درمیان پی ایم مودی نے 2143ٹویٹ کئے ۔
 



Comments


Scroll to Top