نیشنل ڈیسک: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو جوہانسبرگ میں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیس سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی، اہم معدنیات، تجارت اور سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی سمت میں پیش رفت پر بات چیت کی۔ جی۔20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شامل ہونے کے لیے جنوبی افریقہ پہنچنے کے کچھ گھنٹوں بعد وزیراعظم مودی نے البانیس سے ملاقات کی۔
Had a very good meeting with PM Albanese of Australia. This year, the strategic partnership between our nations completes 5 years and these years have witnessed transformative outcomes that have deepened our cooperation.
During our talks today, emphasised three key sectors,… pic.twitter.com/SjPixu4iek
— Narendra Modi (@narendramodi) November 21, 2025
مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، آسٹریلیا کے وزیراعظم البانیس سے خاص ملاقات ہوئی۔ اس سال ہمارے ممالک کی اسٹریٹجک شراکت کے پانچ برس مکمل ہو رہے ہیں اور ان برسوں میں تبدیلی لانے والے نتائج دیکھنے کو ملے ہیں، جن سے ہمارا تعاون اور گہرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، آج ہماری بات چیت کے دوران تین اہم شعبوں، دفاع اور سلامتی، جوہری توانائی اور تجارت پر زور دیا گیا۔ تعلیم، ثقافتی تبادلے وغیرہ کے تعلق سے بھی گفتگو کی گئی۔
البانیس نے دہلی میں حال ہی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور سعودی عرب میں ہونے والے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، جن میں کئی ہندوستانی ہلاک ہوئے تھے۔ البانیس نے کہا، ہمارے پاس گفتگو کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، اور ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہم اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔ ہمارے دفاع اور سلامتی کے تعلقات کی پیش رفت بھی کافی اہم ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے 2020 میں تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت کی سطح پر لے جانے کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان گہرے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس میں کہا گیا، وزیراعظم البانیس نے ہندوستان میں حال ہی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو لے کر اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی کو مضبوط کرنے کے عز کا اظہار کیا ۔