Latest News

اسلامک اسٹیٹ حمایت یافتہ گروہ نے پھر کھیلا خونی کھیل ، 6 دن میں 89 لوگوں کا قتل، مہلوکین میں 11 حاملہ خواتین بھی شامل

اسلامک اسٹیٹ حمایت یافتہ گروہ نے پھر کھیلا خونی کھیل ، 6 دن میں 89 لوگوں کا قتل، مہلوکین میں 11 حاملہ خواتین بھی شامل

انٹرنیشنل ڈیسک: اسلامک اسٹیٹ کے حمایت یافتہ بغاوتی گروہ نے مشرقی کانگو میں کئی گاؤں پر حملہ کیا اور اس دوران 89 افراد کو قتل کر دیا۔ ملک میں موجود اقوام متحدہ کے امن مشن نے جمعہ کو یہ  جانکاری  دی۔ لوبیرو شہر سے تقریبا 60 کلومیٹر مغرب میں واقع بیامبوے گاؤں میں ' الائڈ ڈیموکریٹک فورسز' (اے ڈی ایف ) نے ہفتہ کو ایک ہسپتال میں کم از کم 17 افراد کو قتل کیا۔ ان میں زچگی وارڈ میں داخل 11 عورتیں بھی شامل تھیں۔
اقوام متحدہ مشن کے قائم مقام سربراہ برونو لیمارکوس نے کہا، شہریوں کے خلاف کی گئی تشدد، جس میں طبی سہولیات پر ہونے والے حملے بھی شامل ہیں، جنگی جرائم اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے دائرے میں آ سکتی ہے۔
اقوام متحدہ مشن کو  'یونائیٹڈ نیشنز آرگنائزیشن اسٹیبلائزیشن مشن ان دی ڈیموکریٹک ریپبلک آف دی کانگو '(مونسکو) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مشن نے ایک بیان میں کہا کہ اے ڈی ایف کی جانب سے یہ حملے 13 نومبر سے 19 نومبر کے درمیان شمالی کیوو صوبے کے لوبیرو علاقے کے باپیرے اور بسواگھا مقامی انتظامی علاقوں میں کیے گئے۔ اے ڈی ایف اور روانڈا کے حمایت یافتہ ایم 23 بغاوتیوں سمیت مسلح گروہوں نے مشرقی کانگو میں کئی مہلک حملے کیے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top