National News

حکومت کی خامیوں سے عوام کی توجہ بھٹکانے کے لئے سوشل میڈے چھوڑ رہے ہیں وزیر اعظم : مایا وتی

حکومت کی خامیوں سے عوام کی توجہ بھٹکانے کے لئے سوشل میڈے چھوڑ رہے ہیں وزیر اعظم : مایا وتی

لکھنؤ:وزیراعظم  نریندر مودی کے سوشل میڈیا چھوڑنے پر غور کرنے کی خبر وں کے درمیان بہوجن سماج پارٹی  کی چیف مایاوتی  نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ  یہ قدم حقیقت میں ان کی پارٹی اور حکومت کی  خامیوںسے عوام کادھیان بھٹکانے کی ایک اور سیاسی  مفاد سے  بھری کوشش ہی زیادہ لگتی ہے ۔

https://twitter.com/Mayawati/status/1234713883832541184?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234713883832541184&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps%253A%252F%252Ftwitter.com%252FMayawati%252Fstatus%252F1234713883832541184%26widget%3DTweet
مایاوتی نے منگلوار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم  مسٹر نریندر مودی کی جانب سے سوشل میڈیا سے پوری طرح سے الگ ہونے کا کیا گیا اعلان کافی سرخیوں میں ہے ۔ لیکن لوگ خوف زدہ ہیں اور انہیں ان کا یہ قدم حقیقت میں ان کی پارٹی و  حکومت کی خامیوں پر سے عوام کا دھیا ن بھٹکانے کی ایک اور سیاسی مفاد سے بھری ایک کوشش  ہی زیادہ لگتی ہے ۔
غورطلب ہے کہ وزیر اعظم نے سوموار  کو ٹویٹ  کر کہا کہ  وہ سوشل میڈیا چھوڑنے کے بارے  میں سوچ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ  ٹویٹر ، انسٹاگرام اور یو ٹیوب کو چھوڑنے کی سوچ رہا ہوں۔ اس بارے میں آپ کو آگے کی اطلاع دی جائے گی۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1234500451850018818?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234500451850018818&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps%253A%252F%252Ftwitter.com%252Fnarendramodi%252Fstatus%252F1234500451850018818%26widget%3DTweet
اکیلے ٹویٹر پر 5کروڑ 30لاکھ  فالوورس 
وزیر اعظم  نریندر مودی کے اس  ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے  کیونکہ فیس بک اورٹویٹر پربڑی  تعداد میں ان کے فالوورس ہیں ۔ شری مودی کے ٹویٹر پر  پانچ کروڑ تیس لاکھ ،فیس بک پر چار کروڑ 47لاکھ فالوورس  ہیں۔یوٹیوب پر ان کے   45لاکھ  سبسکرائبرس  ہیں۔ٹویٹر پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سابق صدر امریکی صدر براک اوبامہ کے بعد  سب سے زیادہ فالوورس شری نریندرمودی کے ہیں۔



Comments


Scroll to Top