Latest News

لاک ڈائون کی تعمیل نہ کرنے پر مرکز سخت، صوبوں کی سرحدوں کو سیل کرنے کے دیئے احکام

لاک ڈائون کی تعمیل نہ کرنے پر مرکز سخت، صوبوں کی سرحدوں کو سیل کرنے کے دیئے احکام

نیشنل ڈیسک:کورونا وائر س کے قہر کی مار جھیل رہے بھارت  کے سامنے اس وقت پلاین ایک شدیدبحران  بن کر کھڑا  ہو گیا  ہے۔ لاک ڈاون  کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں مزدور اپنے گائو ںکی طرف بھاگ رہے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت نے سخت رخ اپناتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو احکام دیئے ہیں۔
مرکزی حکومت نے کہا کہ لاک ڈائون کی تعمیل کرواناڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی کی ذمہ داری ہے۔ مرکزی حکومت نے اپنے احکام میں  کہا کہ سبھی صوبوں اور ضلعوں  کی سرحدیں  سیل کر دی جائیں اور باہر سے آنے والے افراد کو سرحدوں پر ہی  کیمپوں میں رکھا جائے۔کام کرنے آنے والے مزدوروں کے رہنے کا انتظام کیا جائے اور ان کو  جائز معاوضہ دیا جائے ، حکم کی تعمیل نہ کرنے والوں  پر بھی کڑی کارروائی کی جائے گی۔
مرکز نے یہ بھی  احکام دیئے ہیں کہ پلاین پر ڈٹے مزدوروں کے لئے ان کے کام کرنے کی جگہ پر ہی ساری سہولات دینی ہونگیں۔ اس میںمزدوروں کے تنخواہ الاونس  بھی سامل ہیں ۔بتا دیں کہ  کورونا وائرس کوپھیلنے  سے روکنے کے لئے حکومت نے لاک ڈائون  کا فیصلہ کیا  لیکن شہروں سے لوگوں کے پلاین کے چلتے یہ لاک ڈاون فیل ہوتا دکھا ۔ سنیچر وار سے دہلی کے سرحدی علاقوں   میں بھاری بھیڑ دیکھنے  کو ملی ۔ وہیں کئی لوگ پیدل ہی سینکڑوں کلو میٹرکی دوری طے کرنے کے لئے  نکل پڑے۔
 



Comments


Scroll to Top