چمبہ:ہماچل پردیش میں کورونا وائرس کے چار نئے معاملے مذید سامنے آئے ہیں۔ سوموار کو چمبہ کے تیسا کے چار اور افراد کی سیمپل جانچ کے بعد پازیٹو ملے ہیں۔ سبھی چمبہ کے تیسا علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہماچل پردیش چیف ہیلتھ سیکر ٹری آر ڈی دھیمان نے چار معاملوں کی تصدیق کی ہے ۔ بتا دیں کہ تبلیغی جماعت سے جڑے 11افراد اب تک ہماچل میںکورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔
07 April,2020