Latest News

پی ڈی پی نے سری نگر و جموں  میں کی میٹنگ، نظر بند نیتاؤں کی رہائی کا کیا مطالبہ

پی ڈی پی نے سری نگر و جموں  میں کی میٹنگ، نظر بند نیتاؤں کی رہائی کا کیا مطالبہ

جموں / سرینگر:جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر لوازمات  کو ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار پیر کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی میٹنگ سرینگر میں منعقد کی گئی۔یہ میٹنگ  وادی کے حالات کا جائزہ لینے اور پارٹی کے بانی مرحوم  مفتی محمد سعید کی چوتھی برسی منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کے لئے کی گئی تھی۔ایک اور میٹنگ جموں میں منعقد کی گئی اور اس دوران پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

PunjabKesari
پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ جموں میں میٹنگ کی صدارت پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق ایم ایل سی سریندر چودھری نے کی۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لیڈروں کو اتنے عرصے  تک حراست میں رکھنے کو ظلم قرار دیا ۔مذکورہ میٹنگ میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی  اور بغیر کسی تاخیر کے رہنماؤں کو رہا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔سری نگر میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد اجلاس میں پارٹی کے سیکرٹری عبدالحمید کوشیل اور سابق ممبر اسمبلی مشتاق احمد شاہ نے حصہ لیا اور رہنماؤں کی حراست پر تشویش ظاہر کی۔
 



Comments


Scroll to Top