National News

یہاں نیم فوجی دستوں نے کیے اندھا دھند حملے ، 14 بچوں سمیت 53 افراد ہلاک

یہاں نیم فوجی دستوں نے کیے اندھا دھند حملے ، 14 بچوں سمیت 53 افراد ہلاک

قاہرہ: سوڈانی نیم فوجی دستوں کی جانب سے دارفور شہر میں ایک پناہ گزین کیمپ پر کیے گئے حملے میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 14 بچے شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے یہ اطلاع دی۔
'سوڈان ڈاکٹرز نیت ورک' نے بتایا کہ الفاشر شہر پر ہونے والے اس حملے میں پانچ بچوں اور سات خواتین سمیت اکیس دیگر افراد زخمی ہوئے۔ اس نے بتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کی طرف سے کیا گیا حملہ ال ارقم کیمپ پر ہوا، جہاں شمالی دارفور صوبے کے دارالحکومت الفاشر میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی۔ یہ پناہ گزین کیمپ ام درمان اسلامک یونیورسٹی میں واقع ہے۔
ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے جمعہ کی شام کیا گیا یہ حملہ الفاشر پر حالیہ مہلک ترین حملہ ہے، جو کئی مہینوں سے سوڈانی فوج اور نیم فوجی گروپوں کے درمیان جاری تنازع کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ شہر بارہ مہینے سے زائد عرصے سے محاصرے میں ہے۔ اقوام متحدہ اور مختلف امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ دو لاکھ ساٹھ ہزار شہری اب بھی شہر کی حدود میں محدود ہیں۔



Comments


Scroll to Top