Latest News

ویاگرا پر پابندی سے بوکھلائے پاکستانی، اب چھپکلی اور بچھو کے تیل کا کر رہے استعمال، جانئے کیوں

ویاگرا پر پابندی سے بوکھلائے پاکستانی، اب چھپکلی اور بچھو کے تیل کا کر رہے استعمال، جانئے کیوں

انٹرنیشنل ڈیسک: ویاگرا پر پابندی کے بعد پاکستان میں افروڈیسیاک (شہوت افزوں ) دواؤں کا روبار تیز ہوگیا ہے۔ معاشی کساد بازاری کا شکار ملک میں نامساعد حالات کے باوجود جنسی صلاحیت بڑھانے کے لیے ادویات کی مانگ میں کمی نہیں آئی۔ ایسے میں اب متبادل دیسی علاج پر زور دیا جا رہا ہے۔ ملک میں چھپکلی اور بچھو کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ تاہم حکومت نے ان کے قتل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود لوگ 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کر کے ان جانداروں کو پکڑ کر مار رہے ہیں اور ان کی چربی سے تیل نکالنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
چھپکلی کی چربی کے تیل سے بنی افروڈیسیاک ادویات کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔ اس تیل کی ایک شیشی مارکیٹ میں 600 سے 1200 روپے میں ملتی ہے، جس میں صرف 100 سے 150 ملی لیٹر تیل  ہوتا ہے۔ جنسی صلاحیت کے علاوہ اسے کئی چیزوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
چھپکلی کے تیل کو جوڑوں کے درد، کمر درد اور بالوں کے گرنے میں بھی موثر کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کے درمیان مناسب علاج کا بھی بحران ہے، ایسے میں لوگ نیم حکیم کے چکر میں پھنس رہے ہیں۔ ویاگرا پر پابندی کے بعد گھریلو علاج کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کو زبردست فوائد مل رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top