National News

پاکستان میں دلہن نے زیورات کی جگہ پہنے  ٹماٹر، وجہ پوچھنے پر دئیے مزیدار جواب، دیکھیں ویڈیو

پاکستان میں دلہن نے زیورات کی جگہ پہنے  ٹماٹر، وجہ پوچھنے پر دئیے مزیدار جواب، دیکھیں ویڈیو

پشاور: سوشل میڈیا پر پاکستان کی دلہن کا ویڈیو خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔وجہ ہے دلہن کے  پہنے خاص زیورات۔ پاکستان میں ایک دلہن کو اس کی شادی میں سونے چاندی  کے زیورات کی جگہ  ٹماٹر اور پائن نٹ (چل گوزے)پہنے ہوئے پایا گیا۔جب دلہن سے زیورات کی جگہ ٹماٹر پہننے کی وجہ پوچھی گئی  تو اس نے بڑا عجیب جواب دیا۔دلہن بڑی سنجیدگی سے کہتی ہے کہ آج کل سونے کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور ٹماٹر اور چل گوزے کی بھی۔اس ملک میں ٹماٹر کے لئے ہائے توبہ مچی ہوئی ہے۔

PunjabKesari
ایک پاکستانی میڈیا چینل کی جانب سے فلمائی  ٹماٹر والی عورت کا یہ  ویڈیوکلپ پاکستانی صحافی نائلہ عنایت نے شیئر کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دلہن روایتی سونے کے زیورات پہننے کے بجائے ٹماٹر کے زیورات منتخب کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کر رہی ہے۔دلہن نے ہار، چوڑیوں کی جگہ ٹماٹر پہنے ہیں۔یہاں تک کہ ٹیکہ  اوربالیاں بھی ۔

https://twitter.com/nailainayat/status/1196512658440278018?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1196512658440278018&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Finternational%2Fnews%2Fpakistani-bride-trolls-country-s-economy-by-wearing-tomato-jewellrey-1084324
ویڈیو میں ایک نیوز اینکر دلہن کو اس کی شادی کی مبارکباد دیتا ہے پھر اس سے پوچھتا ہے کہ اس نے ٹماٹر کیوں پہنے ہیں۔دلہن کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کے ملک میں ٹماٹر اورچل گوزے کی قیمت سونے کے  کے برابر چل رہی ہے۔اس لئے اس نے سونے کی جگہ ٹماٹر اور  چل گوزے  بطورزیورات پہنے۔جب اینکر نے پوچھا کہ  پائن نٹ( چل گوزے)کہاں ہیں تو وہ ایک شگن والا لفافہ کھولتی ہے اور چل گوزے نکال کر دکھاتی ہے جو اس کے بڑے بھائی نے اسے سلامی (شادی کے تحفے کے طور پر) بھیجے تھے۔

PunjabKesari
دلہن نے بتایا کہ اس کے چچا، چاچی اور کزن سب نے تحفہ کے طور پر اس کو چل گوزے بھیجے تھے۔اپنے ملک کی معیشت کی پوزیشن کو واضح کرتی دلہن کہتی ہے کہ اسے اپنے والدین کے گھر سے تحفہ 'کے طور پر ٹماٹر سے بھری تین اٹیچی ملی ہیں۔ والدین جنہوں نے اپنی بیٹی کو ٹماٹر دئیے ہیں، انہوں نے سب کچھ دیا ہے، وہ کہتی ہیں جب سے میرے والدین نے مجھے ٹماٹر اور پائن نٹ ( چل گوزے) تحفہ میں د'ئیے، اس کے بعد سے پورا محلہ خوف میں ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ اقتصادی بدحالی  کے سب سے برے  دور سے گزر رہے غریب پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت 320 روپے(پاکستانی کرنسی)فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔اس سے بھی بڑی دقت ہے کہ ٹماٹرو ںکو لوٹنے کے واقعات ہونے لگے  ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کسانوں نے قیمتی ہو چکی فصل کو  لوٹ سے  بچانے کے لئے کھیتوں پر مسلح سیکورٹی گاردز تعینات کر دیئے ہیں۔ٹماٹر ہی کیوں پاک میں دودھ لوکی اور دوسری سبزیوں کے دام بھی آسمان چھو رہے ہیں۔لوکی یہاں 170 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top