National News

پاکستان میں کرتارپور صاحب  کی زیارت کرنے گئی سکھ لڑکی 3 دن بعد ملی، 4 گرفتار

پاکستان میں کرتارپور صاحب  کی زیارت کرنے گئی سکھ لڑکی 3 دن بعد ملی، 4 گرفتار

اسلام آباد: پاکستان کے گوردوارہ کرتارپور صاحب  کی زیارت کے لئے تین دن پہلے گئے ایک جتھے سے غائب ہوئی سکھ لڑکی 3 دن بعد مل گئی۔پیر دیر رات منجندر سنگھ سرسا نے ٹویٹ کر بتایا کہ ہریانہ رہائشی یہ لڑکی کسی پاکستانی نوجوان سے ملنے گئی تھی۔پاک رینجرز نے اسے دیکھ کر اپنے تحفظ میں لیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان پولیس نے لاہور اور فیصل آباد سے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ 
بتا دیں کہ گرو نانک دیو کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 نومبر سے پاکستان کی طرف سے کھولے گئے کرتارپورکاریڈور کے راستے بھارت سے روزانہ ہزاروں  عقیدتمند زیارت  کے لئے وہاں جا رہے ہیں۔ہریانہ کی رہنے والی یہ لڑکی تین دن پہلے جتھے میں سری کرتارپور صاحب گوردوارہ ماتھا ٹیکنے گئی تھی۔ لیکن اطلاع ملی کہ وہ لڑکی پاکستان جانے کے بعد غائب ہو گئی ہے، جسے کچھ پاکستانی لڑکوں نے بہکا دیا اور اپنے ساتھ لے گئے-

https://twitter.com/mssirsa/status/1201570310878834689?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201570310878834689&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fpakistan-police-arrest-4-men-after-sikh-girl-who-goes-missing-1091002
اکالی لیڈر منجندر سنگھ نے یہ بھی لکھا کہ'پاکستان میں ہندو اور سکھ لڑکیوں کو بہکا کر لو جہاد کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے اور ان کو مذہب  اسلام میں قبول کرنے  کے لئے مجبور کرنے کا چلن زوروں پر ہے۔ پاک میں سری کرتارپور صاحب آنے والے  مسافر ہوشیار رہیں۔



Comments


Scroll to Top