Latest News

ننکانہ صاحب گوردوارے پر حملے کی مخالفت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سکھ طبقے کا مظاہرہ

ننکانہ صاحب گوردوارے پر حملے کی مخالفت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سکھ طبقے کا مظاہرہ

نئی دہلی : پاکستان کے ننکانہ صاحب میں جمعہ کے روز سینکڑوں کی تعداد میں سکھوں کے سب سے مقدس مقامات میں سے ایک ننکانہ صاحب گوردوارہ پر پتھر بازی کی ۔ اس حملے کو لے کر دہلی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور اکالی دل نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ سکھوں کے اس مظاہرے میں کافی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوئے ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1213373052005707781
ہندوستان نے کی پاکستان میں گوردوارہ ننکانہ صاحب میں توڑ پھوڑ کی سخت مذمت
وہیں ہندوستان نے پاکستان میں مقدس ننکانہ صاحب گوردوارے میں توڑ پھوڑ کی جمعہ کے روز سخت مذمت کی اور پڑوسی ملک سے وہاں سکھوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی گذارش کی ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سری گورو نانک دیو جی کے جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں سکھوں کے ساتھ تشدد ہوا ہے ۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا،' ہندوستان اس مقدس جگہ پر توڑ پھوڑ اور بے ادبی کی حرکتوں کی سخت مذمت کرتا ہے ۔ اس نے کہا کہ  ہم پاکستان حکومت سے سکھوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی گذارش کرتے ہیں ۔ وزارت نے مزید کہا کہ ان بدمعاشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اس مقدس گوردوارے میں بے ادبی میں شامل ہیں اور جنہوں نے اقلیتی سکھوں پر حملہ کیا ۔  میڈیا کی خبروں کے مطابق گوردوارہ ننکانہ صاحب پر ایک بھیڑ نے حملہ کیا ۔ خبروں کے مطابق جمعہ کے روز ننکانہ صاحب کے مقامی لوگوں نے سکھ شردھالوؤں پر پتھراؤ کیا ۔ 



Comments


Scroll to Top