National News

پاک مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا نہیں ہے کوئی حق: ششی تھرور

پاک مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا نہیں ہے کوئی حق: ششی تھرور

اندور: کانگرس کے سینئرلیڈرششی تھرورنے آج کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی او کے) پر پاکستان کا کوئی حق نہیں ہے۔ ششی تھرورنجی پروازسے اندورپہنچے۔ ایئرپورٹ پر انہوں نے صحافیوں سے مختصر بات چیت میں کہا کہ بلا شبہ پورا کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے خارجہ تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بیرونی ممالک میں ہندوستان سے متعلق سبھی معاملوں پر سبھی سیاسی پارٹیوں کی سوچ ایک ہی ہے۔
کیرلا کے تروواننت پورم سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ  اورسابق مرکزی وزیرششی تھرورنے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے میں کانگرس ہندوستان کے مفاد میں کام کرے گی۔
سابق سفیرششی تھرورنے اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے یو این میں جو کہا ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے قبل ششی تھرورنے یہاں ہوائی اڈے پربابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں چرخے سے سوت کاتا۔ یہاں ان کا مقامی کانگرس لیڈروں نے استقبال کیا۔ ششی تھرورکل یہاں ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top