Latest News

سندور کا خوف: پاکستان گھبرایا، ہندوستان کے سامنے ٹیک دئیے گھٹنے، کہا- ہم ہندوستان کے خلاف۔۔۔

سندور کا خوف: پاکستان گھبرایا، ہندوستان کے سامنے ٹیک دئیے گھٹنے، کہا- ہم ہندوستان کے خلاف۔۔۔

انٹرنیشنل ڈیسک:  ہندوستان نے آدھی رات کو 'آپریشن سندور' کامیابی سے کر کے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 معصوم لوگوں کی موت اور 20 افراد کے زخمی ہونے کا بدلہ لیتے ہوئے ہندوستانی فوج اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر پاکستان میں لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین  کے 9 دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے۔ ہندوستان  کے اس اقدام کا دنیا بھر میں چرچا ہو رہا ہے اور پاکستان میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ 'آپریشن سندور' کے بعد پاکستان نے اس حملے کا جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ہندوستان  کے فضائی حملے کا سخت جواب دینے کی بات کی تھی لیکن اب لگتا ہے کہ پاکستان ہندوستان  سے خوفزدہ ہے اور امن کی التجا کر رہا ہے۔

https://x.com/InterInsider1/status/1919978175116779770?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1919978175116779770%7Ctwgr%5E5648af27e41c53333edc766b95ef37c4236eb4d0%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Finternational%2Fnews%2Fpakistan-got-scared-bowed-down-in-front-of-india-2147647
پاکستانی وزیر دفاع کے لہجے میں تبدیلی
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہندوستان  کے 'آپریشن سندور' کے بعد دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنا موقف مکمل طور پر نرم کر لیا۔آصف نے لگ بھگ گڑگڑاتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اپنا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کبھی جنگ نہیں چاہتا تھا اور ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا  تھا  کہ ہم ہندوستان کے خلاف کوئی جنگ نہیں چھیڑیں گے۔
 ہتھیار ڈالنے کی راہ پرپاکستان 
ہندوستان کے 'آپریشن سندور' کے بعد اب پاکستان ہتھیار ڈالنے کے موڈ میں نظر آ رہا ہے۔ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان  کے ساتھ کسی بھی قسم کی جنگ پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں اور جنگ ہندوستان  کے لیے بھی اچھا آپشن نہیں، ہم ہندوستان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے لیکن  ہندوستان کو بھی اپنی کارروائیاں روکنی ہوں گی۔
پاکستانی وزیر دفاع کے اس بدلے ہوئے لہجے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ 'آپریشن سندور' نے پاکستان کو بری طرح خوفزدہ کر دیا ہے اور اب وہ ہندوستان  سے ٹکر لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔



Comments


Scroll to Top