Latest News

پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔۔۔ آپریشن سندور کے بعد اویسی نے پاکستان پر نکالی بھڑاس

پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔۔۔ آپریشن سندور کے بعد اویسی نے پاکستان پر نکالی بھڑاس

نیشنل ڈیسک: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر 'آپریشن سندور' کو کامیابی سے انجام دینے پرہندوستانی مسلح افواج کی تعریف کی۔ اویسی نے کہا کہ حکومت اور فوج کو پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے 'آپریشن سندور' کے لیے ملک کی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ اویسی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں وہ زور زور سے پاکستان مردہ باد اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔
قبل ازیں، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنانے والے ہندوستانی دفاعی افواج کے 'آپریشن سندور' کا خیرمقدم کیا۔ اویسی نے 'X' پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں پر ہماری دفاعی افواج کی طرف سے کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
پاکستانی ڈیپ سٹیٹ کو سخت سبق سکھایا جانا چاہیے کہ اب کبھی دوسرا پہلگام  نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہوگا۔ جئے ہند۔ آپریشن سندور'۔  مسٹر اویسی کے ریمارکس آپریشن سندورکے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں جس نے اس کے تزویراتی اور سیکورٹی اثرات کے لیے قومی توجہ مبذول کرائی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top