اسلام آباد: پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر ہندوستان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی اب صرف اپنی عزت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے بیانات کھوکھلے ہو چکے ہیں۔ پیر کو جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی تقریر سننے کے بعد واضح ہے کہ ان کی باتوں میں کوئی ٹھوس بنیاد باقی نہیں رہی، وہ صرف سیاسی طور پر خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستانی رکن پارلیمنٹ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی ہندوستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی نے بالواسطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے تنازعہ شروع نہیں کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس تنازع میں پاکستان کے بہت سے بین الاقوامی اتحادی اس کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ہندوستان تنہا رہ گیا ہے۔ تارڑ نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ہندوستان کے الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، ہندوستان بار بار ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اسے کبھی ٹھوس ثبوت نہیں ملتے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کی دو پہر کو آل پارٹیز اجلاس طلب کیا جس میں ہندوستان کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان مرصوص پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شہداء کے لیے ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 10-20 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان بھی کیا گیا۔ پاک آرمی چیف اور وزیر اعظم شہباز نے جھوٹے وعدے کئے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک ہند لڑائی میں زخمی ہونے والے فوجیوں سے ملنے اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ مرکزی حکومت تنازع میں تباہ ہونے والے مکانات اور مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی۔ مارے گئے فوجیوں کے لواحقین کو معرکہ حق ریلیف پیکیج کے تحت معاوضہ اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا بھی اعلان کیا۔