انٹر نیشنل ڈیسک : پاکستان نے بدھ کے روز پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے)میں دہشت گرد کیمپوں پر ہندوستان کے فوجی حملے کے بعداپنی فضائی حدود کو تمام فضائی ٹریفک کے لیے 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستانی حملے کے فورا ًبعد پاکستان ایوی ایشن حکام نے اسلام آباد اور لاہور کی فضائی حدود بند کر دی تھیں اور پروازوں کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا تھا۔ جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر پوری فضائی حدود کو 48 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا۔
تاہم محکمہ ہوا بازی کے حکام نے آٹھ گھنٹے کی بندش کے بعد فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا۔ بدھ کی صبح پاکستان میں انٹر نیشنل اور گھریلو پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں، زیادہ تر کراچی یا لاہور کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔ تاہم کچھ دیر کے لیے بحال ہونے کے بعد لاہور کی فضائی حدود دوبارہ 24 گھنٹے کے لیے بند کردی گئی۔
کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر انٹر نیشنل اور گھریلو پروازوں کے اڑان بھرنے یا اترنے میں دیر ہونے کی وجہ سے بھاری بھیڑ دیکھی گئی ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ مغربی ایشیائی ممالک اور دیگر مقامات سے پروازیں شیڈول کے مطابق اب مکمل طور پر چل رہی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ازبکستان کی ایوی ایشن کمپنی کا طیارہ تاشقند اور لاہور سے ہوتا ہوا نئی دہلی پہنچ گیا ہے۔