Latest News

پاکستان کی بڑی جماعتیں مخلوط حکومت بنانے پر متفق

پاکستان کی بڑی جماعتیں مخلوط حکومت بنانے پر متفق

اسلام آباد:  پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتیں، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل -این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مرکز میں مخلوط حکومت بنانے پر اتفاق کیا ہے دونوں پارٹیوں کے لیڈروں نے منگل کی رات یہ اطلاع دی-
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں پارٹیاں اقتدار میں اشتراک پر اتفاق کیا ہے کیونکہ ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیے قومی اسمبلی میں مطلوبہ نشستیں ہیں۔
دونوں جماعتوں کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے مسٹرشریف دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدر کے عہدے کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ مسٹرشریف نے کہا کہ 100 سے زائد نشستیں حاصل کرنے والے آزاد امیدواروں کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ مطلوبہ تعداد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔



Comments


Scroll to Top