Latest News

ہندوستان کی پالیسیوں سے پریشان ہوئے عمران خان، بتایا پڑوسیوں کے لئے خطر  ناک

ہندوستان کی پالیسیوں سے پریشان ہوئے عمران خان، بتایا پڑوسیوں کے لئے خطر  ناک

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز یہ الزام لگایا کہ بھارت کی 'تکبر سے بھر پور پالیسیاں اس کے پڑوسیوں کے لئے خطرہ بن رہے ہیں۔ خان نے پاکستان کے سدا بہار دوست  چین کی حمایت کرنے کی بھی کوشش کی۔ سلسلہ وار ٹویٹس میں ، خان نے کہا ، "نازی نظریہ کی طرح ، ہندوستانی حکومت کی متکبرانہ اورجارحانہ پالیسیاں ہندوستان کے پڑوسیوں کے لئے خطرہ بن رہی ہیں۔" شہریت کے قانون کے بہانے بنگلہ دیش سرحدی تنازعہ کے ذریعہ  نیپال اور چین کے لئے  مزید جھوٹی مہم  چلا کر کے پاکستان کے خلاف پریشانی پیدا کی جارہی ہے۔  ہندوستان اور چین کے مابین 3500 کلومیٹر طویل حقیقی کنٹرول(ایل اے سی)کے پاس لداخ اور شمالی سکم کے کئی علاقوں میں تنا میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات سدا بہار ہیں اور دونوں ممالک کے رہنما باہمی  مفاد کے امور پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔

خان نے مزید الزام لگایا کہ بھارت نے "غیر قانونی طور پر" کشمیر پر قبضہ کر لیا اور اسے '' جنگی جرم بتایا. بتادیں کہ پچھلے سال 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد سے پاکستان اس معاملے میں مستقل طور عالمی سطح پر  حمایت پانے کی کوشش کررہا ہے۔ ہندوستان نے عالمی برادری کو واضح طور پر کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی زیادہ تر دفعات کو منسوخ کرنا ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کو بھی حقیقت کو قبول کرنے اور ہندوستان مخالف پروپیگنڈا روکنے کا مشورہ دیا۔ خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہندوستانی حکومت "نہ صرف ملک کی اقلیتوں بلکہ علاقائی امن کے لئے بھی خطرہ ہے۔" علاقائی امن و سلامتی کے لئے ہندوستان کی جارحانہ پالیسی خطرہ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top