Latest News

اویسی کا وزیر اعظم مودی کو چیلنج- این آر سی پر بحث کریں گے تو نہیں دے پائیں گے ایک بھی جواب

اویسی کا وزیر اعظم مودی کو چیلنج- این آر سی پر بحث کریں گے تو نہیں دے پائیں گے ایک بھی جواب

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم )کے سربراہ  اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  مودی نیشنل پاپولیشن رجسٹر  این پی آراور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن ( این آر سی )پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ میں چیلنج دیتا ہوں آپ راہل گاندھی یا ممتا بنرجی سے بحث نہ کریں، آئیے دو داڑھی والے ساتھ بیٹھتے ہیں اور بحث کرتے ہیں، آپ  ایک بھی سوال کا جواب نہیں دے پائیں گے۔
اسد الدین اویسی نے کہا وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ کسی سے شہریت نہیں چھین سکتے ،تو مودی جھوٹ بولتے ہیں۔ آسام میں بنگالی اور مسلمان بولتے ہیں تو مودی ان کا جواب نہیں دیتے۔ سب سے زیادہ تکلیف خواتین کو ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ این پی آر اور این آر سی  ایک سکے کے دو پہلو ہی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اگر این پی آر ہوگا تو این آر سی بھی ہوگا ۔مسلمان کے ناموں کو نکالا جائے یہ حکومت کی سازش ہے۔ حکومت کے سروے میں یہ سامنے آیا کہ ہندوستان میں 28  فیصدلوگوں کے پاس برتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top