National News

امریکی اہلکار کا پاکستانی آرمی چیف پر تلخ حملہ: عاصم منیر سوٹ بوٹ والا لادن ، ٹرمپ کی نیت پر اٹھائے سوال

امریکی اہلکار کا پاکستانی آرمی چیف پر تلخ حملہ: عاصم منیر سوٹ بوٹ والا لادن ، ٹرمپ کی نیت پر اٹھائے سوال

واشنگٹن: پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کی امریکہ میں رہتے ہوئے بھارت پر ایٹمی اور میزائل حملے کی دھمکی نہ صرف نئی دہلی بلکہ واشنگٹن کی سیاسی گلیاروں میں بھی گونج اٹھی۔ پینٹاگون کے سابق سینیئر اہلکار مائیکل روبن نے عاصم منیر پر نہ صرف براہ راست حملہ کیا بلکہ انہیں ’اسامہ بن لادن ان سوٹ‘ کہہ کر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر سوال اٹھائے۔ یہ تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب منیر نے امریکی سرزمین پر پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا - ہم ایٹمی ہتھیاروں سے مالا مال قوم ہیں۔
اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہم ڈوب رہے ہیں تو ہم اپنے ساتھ آدھی دنیا کو لے ڈبیں گے۔ بھارت نے اس بیان کو سنگین اور خطرناک جوہری بلیک میل قرار دیا، جب کہ مائیکل روبن نے خبردار کیا کہ امریکہ میں ایسے خیالات رکھنے والے جنرل کو عزت دینا پالیسی کی غلطی ہے۔روبن نے کہا، ”عاصم منیر سوٹ میں اسامہ بن لادن ہیں۔ پاکستان کو ایسی کوئی رعایت نہیں دی جانی چاہیے جس سے ان کا نظریہ یا اشرافیہ تبدیل ہو جائے۔“ تجزیہ کاروں کے مطابق عاصم منیر کا یہ دوسرا دورہ امریکہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ انہیں بہت زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ تجارتی معاہدے میں بھارت پر دباو¿ ڈالنے کے لیے پاکستانی آرمی چیف کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مائیکل روبن نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی ایٹمی طاقت آدھی دنیا کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتی ہے تو یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ وہ ایک جائز قوم کا درجہ کھو چکی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ پاکستان کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر سنجیدگی سے نظرثانی کرے۔
 



Comments


Scroll to Top