Latest News

تھمنے کا نام نہیں لے رہا کورونا کا قہر ، فرید کوٹ میں سامنے آیا مذید ایک پازیٹو  معاملہ

تھمنے کا نام نہیں لے رہا کورونا کا قہر ، فرید کوٹ میں سامنے آیا مذید ایک پازیٹو  معاملہ

فرید کوٹ: پنجاب میں کورونا وائر س کا  قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ معاملہ فرید کوٹ ضلع کا سامنے آیا ہے۔ جہاں 45 سالہ شخص کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔
وزارت صحت  کے مطاق  فرید کوٹ میں پہلے بھی ایک کورونا کا معاملہ آیا تھا ۔ متاثرہ  اسی شخص کادوست ہے ۔ پنجا   ب میں کوروناکے مریضوں کی تعداد 100 کے پار  پہنچنے کے ساتھ ہی اس وائرس سے 8افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اب تک کے اعداد و شمار   کے مطابق  موہالی میں اب تک  کے سب سے  زیادہ کوروناکے 26 پازیٹو  معاملے  سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ نواں شہر  کے 19 ، ہوشیار پور کے7، جالندھر  کے 7، لدھیانہ 6، امرتسر  میں10 ، پٹیالہ ، فرید کوٹ میں 2-2 ، برنالہ ، کپور تھلہ میں1-1 اور موگا کے 4 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top