Latest News

کورونا وائرس سے کھر گون کے مریض کی موت، گائوں ہوا سیل، ایم پی میں اب تک 6اموات

کورونا وائرس سے کھر گون کے مریض کی موت، گائوں ہوا سیل، ایم پی میں اب تک 6اموات

کھرگون:مدھیہ پردیش کے اندور  ضلع میں کورونا وائر س کی وجہ سے ایک اور موت ہو گئی ۔ بدھوار صبح نادور کے ایم وائی ہسپتال میںبھرتی ایک65سالہ بزرگ کی موت سے ہا ہا کار  مچ گئی۔ منگلوار شام بزرگ کی رپورٹ کوروناپازیٹو آئی تھی ۔ جس کے  بعد اسے علاج کے لئے اندور کے ایم وائی ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش  میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 6ہو گئی ہے۔
اندور کے میڈیکل کالج سے جاری ہوئی رپورٹ میںپازیٹو پائے گئے کھر گون ضلع کی مہیشور  ودھان سبھا  کے گرام دھرگائوں (منڈلیشور ) کے مریض رادھے شیام پاٹیدار 65سالہ کی موت ہو گئی ۔ بزرگ کی موت کے بعد انتظامیہ  نے دھر گائوں کو پوری طرح سیل کر دیا  ہےْ اب تک چھ اموات مدھیہ پردیش میںکورونا وائرس کی وجہ سے ہوئیں ہیں ۔ جن میں اندور میں 3اجین میں2اور کھرگون ضلع میںایک شہری کی موت ہوئی۔
تین نئے مشتبہ کورونا انفیکشن  کو لے کر محکمہ صحت  مسلسل مشتبہ کی جانچ کر رہا ہے۔منگلوار کو کھر گون ضلع میںتین مشتبہ مریض ملے ہیں۔ ان کے سیمپل لے کر جانچ کے لئے اندور بھیجا گیا  ہے۔ سی ایم ایچ او ڈاکٹر رجنی ڈابر نے بتایا کہ کورونا متاثر ہ مریضوں کے لئے دام کھیڑا میںکوارنٹائن سینٹر  بنایا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top