اسلام آباد: پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں بلوچ شدت پسندوں کے حملے میں پاکستان حکومت کا ایک اعلی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ حکام نے بتایا کہ بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے)کے عسکریت پسندوں نے جمعہ کی رات دیر گئے ضلع خضدار کے سوراب ٹاؤن پر حملہ کیا اور اس پر کچھ وقت کے لئے قبضہ کر لیا، کئی املاک کو آگ لگا دی اور ایک بینک کو لوٹ لیا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق، انہوں نے(بلوچ انتہا پسندوں)نے سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ کی، ایک بینک کو لوٹا اور کئی سرکاری اہلکاروں کی رہائش گاہوں کو آگ لگا دی۔ رند نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ہدایت بلیدی بلوچ حملے کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کی اور ہدایت بلیدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہا پسندوں کا مقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی ہمت اور فرض کے لیے لگن کا مظاہرہ کیا۔