National News

ترکی اور پاکستان کی سرحد پر مشترکہ آپریشن، سینئر آئی ایس سرغنہ کو حراست میں لیا گیا

ترکی اور پاکستان کی سرحد پر مشترکہ آپریشن، سینئر آئی ایس سرغنہ کو حراست میں لیا گیا

انقرہ: بدنام زمانہ دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس - روس میں ممنوعہ) کے لیڈر کو خفیہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران پاکستان-افغانستان سرحد پر حراست میں لیا گیا۔ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق، اوزگور التون، جو آئی ایس کے میڈیا اور لاجسٹکس کے انچارج تھے کو ترکی اور پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ ترکی کی قومی انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے ترکی کے خلاف آئی ایس کی سازشوں اور دہشت گردوں کی بھرتی کی مہم کو ناکام بنا دیا ہے اور ڈجیٹل مواد ضبط کر لیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top