Latest News

اڑان یاتری کیفیز کی تعداد بڑھائی جائے: راگھو چڑھا

اڑان یاتری کیفیز کی تعداد بڑھائی جائے: راگھو چڑھا

نئی دہلی : راجیہ سبھا میں سوموار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڑھانے کہا کہ ہوائی مسافروں کی شکایت رہی ہے کہ ہوائی اڈے پر کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے پارلیمنٹ میں میرے ذریعے یہ مسئلہ اٹھانے پر حکومت نے اڑان یاتری کیفیز کی شروعات کی، جس میں مناسب قیمتوں پر غذائی اشیا ملتی ہیں۔ 
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ملک میں 200 سے زیادہ ہوائی اڈے ہیں اور اڑان یاتری کیفیز صرف 10 یا 12 ہوائی اڈوں پر ہی ہیں۔ ان کیفیز کی تعداد بڑھائی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اڑان یاتری کیفیز کی ضرورت ہوائی اڈے کے روانگی علاقے میں ہوتی ہے جہاں مسافروں کو لمبے وقت تک رکنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کیفیز کا انتظام چیک ان علاقے اور سکیورٹی جانچ کے علاقے میں بھی ہو اور ان کا مینیو بھی بڑھایاجائے ۔
 



Comments


Scroll to Top