Latest News

برطانیہ کے پرنس چارلس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ،انکی اہلیہ بھی آئیسولیشن میں داخل

برطانیہ کے پرنس چارلس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ،انکی اہلیہ بھی آئیسولیشن میں داخل

انٹرنیشنل ڈیسک:کوروناوائرس بڑی تیزی سے دنیا کو اپنی زد میںلے رہا ہے۔اب اس کی مار سے برطانیہ کا شاہی حاندان بھی نہیں بچ پایا ہے۔ خبروں کی مانیں تو شاہی خاندان کے ممبر پرنس چارلس کورونا ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں اور ان کی پتنی کیملا بھی آئیسولیشن میں رکھی گئی ہیں۔
جانکاری کے مطابق 71سالہ پرنس چارلس میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی تھیں ،ٹیسٹ کروانے پر وہ کورونا پازیٹو پائے گئے ۔حالانکہ ان کی صحت مستحکم و بہتر  بتائی جا رہی ہے ۔بتا دیں کہ برٹین میںکورونا وائرس (کووڈ19)سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 422 ہو گئی ہے۔ برطانیہ کے وزارت صحت نے منگلوار کو ایک بیا ن جاری کر بتایاکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1427نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ملک میںکورونا متاثرین لوگوں کی تعداد بڑھ کر 8077ہوگئی ہے۔ برطانیہ میںایک دن میں کورونا کی وجہ سے 87افراد کی اموت ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں ابتک 90,436افراد کی کورونا جانچ کی جا چکی ہے جس میں سے 8077لوگ اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔برطانیہ کے ہیلتھ سیکر ٹری میٹ ہینکاک نے کہا تھا کہ اس عالمی وبا سے نپٹنے کے لئے نمائشی مرکز ایکسل مرکز میںچار ہزار بیڈ کی صلاحیت والا ایک عارضی ہسپتال بنایا گیاہے۔ کورونا وائرس کے قہر کو کم کرنے کے لئے برطانیہ کی حکومت نے سبکدوش ہوچکے 11,500میڈیکل سٹاف کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں2660ڈاکٹر اور 6147نرسیں شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top