National News

چھ سال سے کم عمر میں نہیں ہوگا پہلی جماعت میں داخلہ

چھ سال سے کم عمر میں نہیں ہوگا پہلی جماعت میں داخلہ

نئی دہلی: دہلی حکومت نے تعلیمی نظام میں ایک بڑا بدلاو کرتے ہوئے پہلی جماعت میں داخلے کے لیے کم از کم عمر 6 سال مقرر کر دی ہے۔ یہ نیا قانون دہلی کے تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو مضبوط ابتدائی تعلیم فراہم کی جا سکے۔
جاری کیے گئے احکامات کے مطابق، اب پہلی جماعت میں داخلے کے لیے بچے کی عمر 31 مارچ تک کم از کم 6 سال اور زیادہ سے زیادہ 7 سال ہونی چاہیے۔ یعنی بچہ 6 سال سے زیادہ کا ہونا چاہیے۔ تعلیمی ڈائریکٹوریٹ نے تمام اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ والدین کو اس تبدیلی کی مکمل معلومات دیں اور یہ یقینی بنائیں کہ نئی عمر کی حد کا سختی سے پالن ہو۔
یہ تبدیلیاں کب سے لاگو ہوں گی؟
حکومت کے جاری کردہ یہ نئے قواعد 2026-27 سے نافذ ہوں گے۔ تاہم، لوئر کے جی اور اپر کے جی کی کلاسیں 2027-28 سے شروع کی جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ جو بچے 2025-26 میں نرسری، کے جی یا پہلی جماعت میں ہوں گے، وہ اگلے سال موجودہ پیٹرن کے مطابق اگلی جماعت میں جائیں گے۔
کون سے بچوں کو چھوٹ ملے گی؟
وہ طلبہ جنہوں نے کسی تسلیم شدہ اسکول سے پچھلی جماعت پاس کر لی ہے اور جن کے پاس اسکول چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ اور مارک شیٹ ہے، انہیں عمر کی حد کے قانون سے چھوٹ دی جائے گی، یعنی وہ نئی عمر کی شرط کے بغیر اگلی جماعت میں داخلہ لے سکیں گے۔



Comments


Scroll to Top