Latest News

دہشت گردی اب ہر گز برداشت  نہیں، ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے :امت شاہ

دہشت گردی اب ہر گز برداشت  نہیں، ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے :امت شاہ

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر بھارت پر حملہ ہوا تو ہم گھر میں گھس کر ماریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پر حملہ کرنے والے اپنی موت طے کر کے آتے ہیں ۔شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے مخالف مظاہروں کے درمیان  امت شاہ آج کولکتہ پہنچے ۔ راجکوٹ میں قومی سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کی ایک نئی عمارت کے افتتاح  کے دوران امت شاہ نے یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پایسی دہشت پسندوں کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرنے کی ہے ۔
شاہ نے کہاکہ ہم ہمیشہ سے ہی امن چاہتے آئے ہیںلیکن اگربات جنگ کی ہو تو  میدان میں پورے جذبے کے ساتھ لڑائی لڑی جاتی ہے ۔ ساتھ ہی شاہ  نے این ایس جی کے جوانوں کو بھروسہ دلایا کہ 5سال کے اندر انکی ساری  مانگیں پوری کی جائیں گی ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ این ایس  جی  کے جوان ہمیشہ ہی بڑھیا کام کرتے  ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ فوجیوں کے خاندانوں   کی ہر طرح سے مدد کرنا مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ان کے کلیان ، صحت ، تعلیم ، اور دوسرے سہولات کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔
ہم ایک ایسا خاکہ تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے ہر ایک فوجی کو ہر سال کم سے کم 100دن تک اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کاموقع مل سکے ۔شاہ نے کہا کہ سکیورٹی کی بات ہو تو بھارت کانام بڑے ہی عزت کے ساتھ لیا جاتا ہے۔وہی
 شاہ جب کولکتہ پہنچے تو اس دوران سبھی پارٹیوں  نے سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے ہوائی اڈے کے باہر واپس جائو   کے نعرے لگائے گئے ۔پولیس نے مظاہرین کو ہوائی اڈے میں گھسنے سے روکنے کے لئے بیریکیڈ لگا رکھے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top