Latest News

ہم نے جنہیں بنایا وہی پارٹی توڑنے میں لگے تھے : نتیش

ہم نے جنہیں بنایا وہی پارٹی توڑنے میں لگے تھے : نتیش

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد مسٹر نتیش کمار نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم نے جس نے جنہیں بنایا وہی پارٹی توڑنے میں لگے تھے۔
منگل کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی موجودگی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، مسٹر کمار نے اشاروں میں مسٹر آر سی پی سنگھ کو نشانہ بنایا اور کہا،جن کو ہم نے بنایا وہ پارٹی کو توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔
 اب ان کی پارٹی جے ڈی یو کا قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ ہم سات جماعتیں مل کر عظیم اتحاد میںآگے کام کریںگے۔ اس کے لیے سات پارٹیوں کے کل 164 ایم ایل اے اور ایک آزاد ایم ایل اے نے گورنر کو اپنی حمایت کا خط پیش کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ گورنرپھاگو چوہان سے حلف برداری کا وقت مانگیں گے۔ ساتھ ہی این ڈی اے سے تعلقات توڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سبھی لوگ کہہ رہے تھے، تب ہم نے میٹنگ بلائی اور الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ 
یہ فیصلہ پارٹی کے تمام لوگوں کی رائے کے بعد کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری تذلیل کی گئی کہ کیا گیا، اسے چھوڑیں، ہمیں بولنے کی ضرورت نہیں۔
 



Comments


Scroll to Top