Latest News

نربھیا کے قصورواروں کو کل نہیں ہوگی پھانسی، پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اگلے حکم تک لگائی روک

نربھیا کے قصورواروں کو کل نہیں ہوگی پھانسی، پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اگلے حکم تک لگائی روک

نئی دہلی :نربھیا کے گنہگار پھانسی کی سزا کو ٹالنے کے لئے ہر ممکن قانونی اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں۔گنہگار ونے نے پھانسی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں جمعرات کو ونے کی جانب سے داخل عرضی میں صدر کے پاس رحم کی درخواست زیر التوا ہونے کی بنیاد پر پھانسی پر روک لگانے کی اپیل کی گئی تھی ۔وہیں، کیس میں ایک اور مجرم پون کے نابالغ ہونے کو لے کر سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست داخل کی گئی تھی۔ پون  کی یہ درخواست بھی کورٹ نے مسترد کر دی ۔
پٹیالہ ہاؤس  کورٹ نے چاروں ملزمان کی پھانسی پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب ملزمان کی پھانسی کو ٹالا گیا ۔ قابل ذکر ہے نربھیا کیس  کے  چار قصورواروں میں سے تین کی  1 فروری کو پھانسی دئیے  جانے پر روک لگانے کی درخواست کرنے والی عرضی پر پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے  فیصلہ سنایا اور اگلے حکم تک  پھانسی پر روک لگا دی ہے ۔

PunjabKesari
 وہیں اس سے پہلے سماعت کے دوران تہاڑ جیل کے حکام نے عدالت میں کہا کہ ہم تین قصورواروں کو کل پھانسی دینے کے لئے تیار ہیں۔جیل کے حکام نے اضافی سیشن جج دھرمیندر رانا کے سامنے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال مجرم ونے شرما کی رحم کی درخواست پینڈنگ ہے ۔ باقی تین گنہگاروں کو پھانسی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کچھ غیر قانونی نہیں ہے۔ وہیں اس دوران وکیل ورندا گروور نے کورٹ میں تہاڑ کی بات پر احتجاج درج کرایا ۔
کورٹ نے قصورواروں کی طرف سے پیش وکیل اے پی سنگھ کو کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے کیونکہ قصورواروں کو کل پھانسی ہونی ہے۔کورٹ نے کہا کہ ہم آج ہی اپنا فیصلہ سنائیں۔وہیں اسی درمیان مجرم مکیش کی وکیل ورندا گروور بھی کورٹ میں موجود رہیں۔جس پر نربھیا کے والدین کی طرف سے پیش وکیل نے اعتراض کیا۔استغاثہ کے وکیل نے کہا جب مکیش کی تمام عرضیاں مسترد ہو چکی ہیں تو اس  کی وکیل آج اس سماعت میں کیوں آئیں۔دونوں فریقوں کے وکلاء  کی آپسی بحث پر جج نے ناراضگی ظاہرکی ۔
 



Comments


Scroll to Top