Latest News

نربھیا کیس : مجرم پون گپتا نے دائر کی کیوریٹو عرضی، پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

نربھیا کیس : مجرم پون گپتا نے دائر کی کیوریٹو عرضی، پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی : نربھیا اجتماعی عصمت دری  اور قتل کے معاملے کے  قصورواروں کی پھانسی میں مسلسل تاخیر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں اب چاروں قصورواروں میں سے ایک  پون گپتا نے سپریم کورٹ میںکیوریٹو عرضی داخل کی ہے۔ اس درخواست میں پون گپتا نے پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 دراصل، نربھیا  معاملے کے  چار قصورواروں کی پھانسی کی تاریخ قریب آ رہی ہے۔  دہلی کی ایک عدالت نے نیا ڈیٹھ وارٹ جاری کرتے ہوئے 3 مارچ کی صبح  6 پھانسی دئیے جانے کا اعلان کیا تھا۔اگرچہ اس سے پہلے بھی ڈیٹھ  وارنٹ جاری ہوئے لیکن پھانسی ٹلتی رہی ۔وہیں اب پون گپتا  کے وکیل نے  سپریم کورٹ میں کیوریٹو عرضی داخل کر پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

PunjabKesari
  پون گپتا کے وکیل  نے کہا کہ  ان کے مؤکل کوپھانسی کی سزا نہیں دی جانی چاہئے ۔ وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ پون گپتا نے اپنی درخواست میں ایک بار پھر واقعہ کے وقت نابالغ ہونے کی بات اٹھائی ہے۔ اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت پون 18 سال سے کم عمر کا تھا۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ قصورواروں کی پھانسی  کی میعاد تھوڑی اور بڑھ سکتی ہے۔
بتادیں کہ  چاروں قصوروراوں میں سے پون گپتا واحد ایسا مجرم ہے ، جس نے ابھی تک کیوریٹو  عرضی دائر کرنے اور اس کے بعد صدر کے پاس رحم کی درخواست دائر کرنے کے متبادل کا استعمال نہیں تھا -

PunjabKesari
کیا ہے  نربھیا کیس 
 دہلی میں 16-17 دسمبر، 2012 کی رات میں چھ افراد نے چلتی بس میں نربھیا ( فرضی نام ) کی  اجتماعی عصمت دری کی تھی اور بعد میں بری طرح زخمی حالت میں اس سڑک پر پھینک دیا تھا۔ نربھیا کی 29 دسمبر، 2012 کو سنگاپور کے ہسپتال میں  موت ہو گئی تھی۔ اس سنسنی خیز جرم کے چھ ملزمان میں سے ایک رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی، جبکہ چھٹا ملزم نوجوان تھا جسے تین سال سدھار گھر میں رکھنے کے بعد 2015 میں رہا کر دیا گیا تھا۔4 قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ابھی تک ان پھانسی پر نہیں لٹکایا جا سکا ہے-
 



Comments


Scroll to Top