National News

نکی قتل کیس: باپ کاچھلکا درد ، کہا- اسکارپیو، بلٹ کیش دیا، پھر بھی۔۔۔

نکی قتل کیس: باپ کاچھلکا درد ، کہا- اسکارپیو، بلٹ کیش دیا، پھر بھی۔۔۔

نیشنل ڈیسک: نکی بھاٹی قتل کیس نے پورے اترپردیش کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے کاسنا تھانہ علاقے میں اپنی چھوٹی بیٹی کو کھونے والے باپ بخاری سنگھ کی آنکھوں میں صرف آنسو ہیں اور دل میں ایک سوال- کیا ایک کسان کی بیٹی کو خوش دیکھنے کی خواہش اتنی بڑی غلطی تھی؟
بیٹیوں کے لیے سب کچھ کیا پھر بھی زندہ جلا دیا
نکی کے والدبخاری سنگھ نے کہا کہ اس نے اپنی بیٹیوں کی شادی اپنی حصیت سے زیادہ کی۔ اسکارپیو، بلٹ اور لاکھوں روپے نقد دیے۔ بیٹیوں کو ڈی پی ایس میں تعلیم دلائی، پارلر کھولا لیکن سسرال والوں کا لالچ اور ظلم ختم نہیں ہوا۔
ایک ہی گھر میں دونوں بیٹیوں کی شادی کرنے کا دکھ
جب لوگوں نے ان سے پوچھا کہ اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کنچن اور نکی کی شادی ایک ہی گھر میں کیوں کی، تو بخاری سنگھ نے کہا، ”ہم سمجھتے تھے کہ بہنیں اگر ساتھ رہیں گی تو خوش ہوں گی، لیکن ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ گھر بیٹیوں کا قبرستان بن جائے گا۔“
نکی کی بہن بنی گواہ
نکی کی بہن کنچن نے بتایا کہ نکی کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ اس کی ساس اس کے بال کھینچتی، اس کا شوہر وپن اسے مارتا۔ واقعہ کی رات اسے بے ہوش کرنے کے بعد آتش گیر مواد ڈال کر آگ لگا دی گئی۔
مرسڈیز اور 36 لاکھ روپے کا مطالبہ
شادی کے بعد سسرال والوں کے مطالبات بڑھتے گئے۔ پہلے اسکارپیو، پھر بلٹ، بعد میں مرسڈیز اور 36 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ پیسے نہ دینے پر نکی کو جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
چار ملزمان گرفتار، تفتیش جاری
واقعہ کے بعدکاسنا پولیس نے نکی کے شوہر وپن، ساس دیا، سسر ستویر اور بہنوئی روہت کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اب واقعے کے وقت کی لوکیشن، کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top