National News

شوبھانشو شکلا کا لکھنو میں تاریخی استقبال

شوبھانشو شکلا کا لکھنو میں تاریخی استقبال

لکھنو:خلاباز اور گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کا ان کے آبائی شہر لکھنو¿ میں شاندار استقبال کیا گیا ایکسیوم مشن-4 کے رکن شوبھانشو آج صبح اموسی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے ان کا استقبال کیا لکھنو ہوائی اڈے سے سٹی مونٹیسوری اسکول، گومتی نگر ایکسٹینشن کیمپس تک شوبھانشو شکلا ’شکس‘ کے استقبال کے جلوس میں ہزاروں طلباء اور دیگر خلائی مسافر شامل ہوئے آسمان کی جانب لہراتے جھنڈے، پھول برسانے اور بلند و بالا نعروں کے ساتھ 39 سالہ خلاباز کا شاندار استقبال قابل دید تھا۔
شوبھانشو سی ایم ایس کے طالب علم رہے ہیں۔
تقریب کا آغاز ہوائی اڈے سے ہوا، جہاں سی ایم ایس مینیجر پروفیسر گیتا گاندھی کنگڈن کی قیادت میں طلباء نے بینڈ پرفارمنس پیش کی اور اپنے قابل فخر سابق طالب علم کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
 



Comments


Scroll to Top