National News

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کو لے کر نئی بات آئی سامنے، جانیں کیا ہے سچائی ؟

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کو لے کر نئی بات آئی سامنے، جانیں کیا ہے سچائی ؟

جموں ڈیسک: ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان کافی عرصے سے طلاق کی خبریں آ رہی ہیں۔ بلاشبہ امیتابھ بچن نے چند روز قبل اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں اس بات کی تردید کی ہے لیکن ایسے میں اب کچھ نئی بات ہوئی ہے۔ بتادیں کہ ایشوریا رائے نے حال ہی میں دبئی میں گلوبل ویمنز فورم کی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے نام کے ساتھ اپنا سر نام شامل نہیں کیا تھا۔ جس کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبر یںسچ ہو سکتی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کیا ہے پورا معاملہ
ایشوریہ رائے نے دبئی میں جس تقریب میں شرکت کی اس کی ویڈیو آفیشل انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ایشوریا رائے سٹیج پر پہنچیں، سکرین پر ان کا نام چمکا، جہاں لکھا تھا ایشوریہ رائے/انٹرنیشنل سٹار۔
آپ کو بتادیں کہ اس ویڈیو کے بعد ایش اور ابھیشیک کی طلاق کی بحث ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ انہوںنے اپنا سر نام ہٹا دیا ہے۔ اب ایشوریہ رائے ممبئی واپس آگئی ہیں اور انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top