National News

اتنے خوفزدہ لوگ کبھی نہیں دیکھے ۔۔۔ ٹرمپ نے جن پنگ کے افسروں پرکیا طنز، نقل بھی اُتاری ! قہقہوں سے گونج اٹھا ہال

اتنے خوفزدہ لوگ کبھی نہیں دیکھے ۔۔۔ ٹرمپ نے جن پنگ کے افسروں پرکیا طنز، نقل بھی اُتاری ! قہقہوں سے گونج اٹھا ہال

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن کے صدر شی جن پنگ سے ہونے والی اپنی ملاپنگ سے ہونے والی اپنی ملاقات کی یادیں شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ قصہ سنایا۔ ٹرمپ نے نہ صرف اس لمحے کو یاد کیا بلکہ جن پنگ اور ان کی ٹیم کی نقل بھی اتاری، جس سے پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ٹرمپ نے کہا، صدر جن پنگ کے دونوں جانب چھ چھ لوگ کھڑے تھے، سب کے سب بالکل سخت اور محتاط انداز میں۔ میں نے ان سے پوچھا- کیا آپ مجھ سے بات بھی کریں گے؟ لیکن کسی نے جواب نہیں دیا، کیونکہ شی جن پنگ نے انہیں جواب دینے کا موقع ہی نہیں دیا۔


ٹرمپ نے یہ واقعہ ملائیشیا میں ہونے والی ایک ناشتے کی ملاقات کا بتاتے ہوئے کہا کہ جن پنگ کی ٹیم کے ارکان اتنے دباؤ میں تھے کہ ان کے چہرے پتھر جیسے سخت لگ رہے تھے۔ انہوں نے مذاق میں کہا، میں چاہتا ہوں کہ میری کابینہ بھی جن پنگ کی ٹیم جیسا نظم و ضبط دکھائے۔ اس دوران ٹرمپ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی طرف مڑتے ہوئے مذاق میں کہا جے ڈی، تم ایسا برتاؤ کیوں نہیں کرتے؟ تمہیں کچھ دنوں کے لیے ویسے ہی رہنا چاہیے جیسے جن پنگ کی ٹیم رہتی ہے۔ ٹرمپ کے اس مذاق پر سب ہنس پڑے۔ ٹرمپ نے آگے کہا، صدر شی ایک نہایت سخت اور چالاک شخص ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنے خوفزدہ لوگ کبھی نہیں دیکھے۔
یہ ہلکا پھلکا لمحہ اس وقت آیا جب امریکہ اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات اور برآمدی پابندیوں پر سنجیدہ گفتگو جاری تھی۔ یہ ملاقات اے پی ای سی سربراہی اجلاس سے ٹھیک پہلے ہوئی تھی۔ حال ہی میں وائٹ ہاؤس نے اس ملاقات کی 42 تصاویر (38 رنگین، 4  بلیک اینڈ وائٹ جاری کیں، جنہیں دیکھ کر چین میں ہلچل مچ گئی۔ کئی رپورٹوں کے مطابق، ان تصاویر کو چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ڈوئین اور شیا ؤ ہونگ شو پر سینسر یا بلاک کر دیا گیا ہے، حالانکہ اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ سی این این نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شی جن پنگ کو عموما ایک سنجیدہ اور منظم رہنما کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ان تصاویر میں ان کا ایک تھوڑا پرسکون اور مسکراتا ہوا چہرہ دکھائی دیتا ہے، جو چین کی شبیہ سے مختلف ہے۔
 



Comments


Scroll to Top