بیجنگ: شنگھائی میں ہندوستان کے تجارتی قونصل جنرل (سی جی)پرتیک ماتھر نے امرتسر کے گولڈن ٹیمپل سے آئے راگی - بھائی منندر سنگھ جی سے جمعرات کو ملاقات کی اور ان کا استقبال کیا۔ شنگھائی میں قائم تجارتی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سی جی ماتھر نے سری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر امرتسر کے سری دربار صاحب ( گولڈن ٹیمپل )کے مشہور راگی بھائی منندر سنگھ جی سے ملاقات کی۔
سکھ موسیقار راگی، گرو گرنتھ صاحب کے اشعار کا کیرتن کرتے ہیں۔ ماتھر نے کہا کہ گرو پرب پر دلی مبارکباد دینے اور لینے کی یہ روایت گرو جی کے ایک اونکار، مساوات، ایماندار زندگی اور انسانیت کے لیے بے غرض خدمت کے دائمی پیغام کی عکاسی کرتی ہے پوسٹ میں کہا گیا کہ سی جی نے بھائی صاحب کی شنگھائی آمد کے لیے شکریہ ادا کیا اور 'سربت دا بھلا' (سب کا بھلا)کے سکھ اصولوں کو پھیلانے میں ان کی عالمی کوششوں کی تعریف کی۔