Latest News

ہندوستان سے جنوبی افریقہ جارہے جہاز پر سمندری ڈاکوؤں کا حملہ ، صومالیہ کے ساحل قریب پھینکا راکٹ

ہندوستان سے جنوبی افریقہ جارہے جہاز پر سمندری ڈاکوؤں کا حملہ ، صومالیہ کے ساحل قریب پھینکا راکٹ

انٹرنیشنل ڈیسک: صومالیہ کے ساحل کے قریب  ہندوستان  سے جنوبی افریقہ جا رہے ایک جہاز پر حملہ آوروں نے مشین گن اور راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ سے حملہ کیا۔ برطانوی فوج کے سمندری تجارت آپریشنز سینٹر نے حملے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا اور علاقے میں موجود جہازوں کو انتباہ دیا۔ نجی سکیورٹی فرم "ایمبرے" نے بھی بتایا کہ حملہ جاری ہے، جس میں ہندوستان سے جنوبی افریقہ کے ڈربن جا رہے مالٹا کے پرچم والے ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔
ایمبرے  نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ صومالی قزاقوں( ڈاکوؤں ) کی جانب سے کیا گیا حملہ تھا، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں اس علاقے میں سرگرم تھے اور جنہوں نے مبینہ طور پر ایک ایرانی کشتی کو قبضے میں لے لیا تھا۔ ایران نے تاہم ماہی گیری کی کشتی کو قبضے میں لیے جانے کی بات تسلیم نہیں کی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں صومالی قزاقوں( ڈاکوؤں )  کے حملے دوبارہ تیز ہو گئے ہیں، جس کی ایک وجہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے غزہ پٹی میں اسرائیل -حماس جنگ کے حوالے سے بحیرہ احمر کی گزرگاہ میں حملے شروع کرنے سے پیدا ہونے والا عدم تحفظ کا ماحول بھی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top