Latest News

نیپال میں انتخابات سے پہلے بھاری سیاسی ہلچل، کھیلوں کے وزیر ببلو گپتا نے دیا استعفیٰ

نیپال میں انتخابات سے پہلے بھاری سیاسی ہلچل، کھیلوں کے وزیر ببلو گپتا نے دیا استعفیٰ

انٹرنیشنل ڈیسک: نیپال کے نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر ببلو گپتا نے آئندہ پانچ مارچ کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ قومی آزاد پارٹی (RSP) سے وابستہ ذرائع کے مطابق گپتا ان دنوں ضلع دھنوشا کے جنک پور میں پارٹی کے لیے انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور آر ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گپتا نے کہا، میں الیکشن کے لیے نامزدگی داخل کرنے کے مقصد سے سراہا پہنچ گیا ہوں۔ میں نے اپنا استعفیٰ ای میل کے ذریعے وزیر اعظم سشیلا کارکی کو بھیج دیا ہے اور فون پر بھی اس کی اطلاع دے دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ مکمل طور پر انتخابی مہم پر توجہ مرکوز کریں گے۔
ببلو گپتا کو 26 اکتوبر کو نوجوانوں اور کھیلوں کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ جین زیڈ ( جنریشن زیڈ )  نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سشیلا کارکی کی قیادت والی حکومت میں شامل ہوئے تھے۔ جین زیڈ سے مراد وہ  نوجوان ہیں جو انیس سو ستانوے سے دو ہزار بارہ کے درمیان پیدا ہوئے ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ ستمبر 2025  میں جین زیڈ تحریک کے دوران کھٹمنڈو اور دیگر علاقوں میں سوشل میڈیا پر سرکاری پابندی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ ان پرتشدد مظاہروں میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 300 سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔ وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top