Latest News

این سی پی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے مانگا استعفیٰ، کہا- دہلی میں دوہرایا گیا ''گجرات ماڈل''

این سی پی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے مانگا استعفیٰ، کہا- دہلی میں دوہرایا گیا ''گجرات ماڈل''

ممبئی : این سی پی نے جمعرات کو الزام لگایا کہ دہلی میں'گجرات ماڈل' کو دوہرایاگیا ہے ،  جہاں  سی اے اے  کو لے کر بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ تشدد ہوا۔پارٹی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفیٰ بھی مانگا اور کہا کہ  دہلی میں قانون کا نظام برقرار رکھنے کی ذمہ داری مرکزی وزارت داخلہ  کی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے جانچ کی مانگ کی کہ کیا  وزیر داخلہ قومی دارالحکومت میں صورتحال کو سنبھال نہیں پائے یا انہوں نے مبینہ طور پر پولیس کو ہدایت تھی کہ فوری رد عمل نہ دے۔ 
اپوزیشن جماعتوں نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ قومی دارالحکومت میں فسادات کے دوران وہ خاموش تماشائی بنی رہی جہاں فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ کانگرس شاہ کا استعفیٰ پہلے ہی مانگ چکی ہے۔
ملک نے کہا کہ دہلی میں گجرات ماڈل کو دوہرایاگیا  ہے ۔ان کا اشارہ شاید 2002 کے گجرات فسادات کی طرف تھا۔ ملک نے کہا کہ کیا وزیر داخلہ دہلی میں صورت حال کو نہیں سنبھال سکے یا انہوں نے خود ہی پولیس کو ہدایت دی تھی  کہ فوراً ایکشن میں نہ آئیں۔ اس کی جانچ کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top