Latest News

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو مارنے کو سازش، بیٹے نے لگایا فوج پر زہر دینے کا الزام

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو مارنے کو سازش، بیٹے نے لگایا فوج پر زہر دینے کا الزام

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے نے پاکستانی فوج پران کے والد کو زہردینے کا الزام عائد کیا ہے۔ نوازشریف کے بیٹے حسین نوازنے الزام لگایا ہے کہ  ان کے والد کو جیل میں زہردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ حالانکہ انہوں نے ا س بات کا صرف خدشہ ظاہرکیا ہے۔

PunjabKesari
حسین نوازنے لندن سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، 'مجھے لگتا ہے کہ میرے والد کوزہردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کوجب ہسپتال بھیجا گیا تھا، اس وقت ان کے جسم میں پلیٹ لیٹس کافی کم تھی۔ نوازحسین  نے اس کے ساتھ ہی عمران خان حکومت پربھی حملہ کیا۔ انہوں نے عمران خان حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا 'میرے والد کی حالت مسلسل خراب ہورہی تھی اورپلیٹ لیٹس 16,000 سے گرکر2,000 تک پہنچ گئی تھی، اس کے باوجود میرے والد کوہسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا۔ پاکستان کے وزیراعظم کو اس کا جواب دینا ہوگا'۔

PunjabKesari
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پیرکوہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ نوازشریف کی پلیٹ لیٹس کاؤنٹ بے حد کم ہوگئی تھی۔ شریف کے پرسنل فزیشن ڈاکٹرعدنان خان نے بتایا ہے کہ جب وہ شریف سے ملنے کیلئے جیل گئے تب انہیں لگا کہ وہ بیحد کمزورہوگئے ہیں۔ اس کے بعد جانچ کرنے پرپتہ چلا کہ ان کی پلیٹ لیٹس کاؤنٹ مسلسل کم ہورہی ہے۔ نوازشریف کو فی الحال لاہورکے آرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ش
 



Comments


Scroll to Top