Latest News

ٹرمپ کی دھمکی کا اثر: نیٹو ممالک دفاعی اخراجات میں بھاری اضافے پر متفق، 2025 تک جی ڈی پی کا 5 فیصد کریں گے خرچ

ٹرمپ کی دھمکی کا اثر: نیٹو ممالک دفاعی اخراجات میں بھاری اضافے پر متفق، 2025 تک جی ڈی پی کا 5 فیصد کریں گے خرچ

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد نیٹو کے رہنما بدھ کے روز دفاعی اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافے پر رضامند ہوگئے اور حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
ایک سربراہی بیان میں، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)کے 32 رہنماؤں نے کہا کہ اتحادی ممالک اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو یقینی بنانے کے لیے 2035 تک بنیادی دفاعی ضروریات کے ساتھ ساتھ دفاع اور سلامتی سے متعلق اخراجات پر سالانہ جی ڈی پی کا پانچ فیصد خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
رہنماؤں نے نیٹو کی اجتماعی سلامتی کی ضمانت کے لیے اپنے "پختہ عزم" کو بھی اجاگر کیا کہ  ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ ہے۔ سربراہی اجلاس سے پہلے ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنے کی امریکہ کی صلاحیت کے بارے میں ایک بار پھر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top