Latest News

چار ایکڑ زمین کو بنجر بنا چکا ہے یہ پیڑ،کوئی بھی کاٹتا ہے تو ہو جاتی ہے موت

چار ایکڑ زمین کو بنجر بنا چکا ہے یہ پیڑ،کوئی بھی کاٹتا ہے تو ہو جاتی ہے موت

چنڈی گڑھ : پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب ایک پیڑ کی وجہ سے کافی سرخیاں بٹور رہا ہے ۔ اسے چاہے لوگوں کا یقین کہیں یا توہم پرستی ۔  لیکن اس پیڑ کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہے ۔ ہم بات کررہے ہیں ضلع فتح گڑھ صاحب کے چروٹی کلاں گاؤں کی ۔ یہاں ایک ایسا برگد ہے جس کی جڑیں جس کھیت میں جاتی ہیں ۔ وہاں کسان کھیتی بند کردیتے ہیں ۔ 

PunjabKesari
اتنا ہی نہیں لوگوں کا یقین ہے کہ اگر کوئی اس پیڑ کی جڑیں کاٹتا ہے تو اس کی یا اس کے پریوار کے کسی نہ کسی ممبر کی موت ہو جاتی ہے ۔ یہ جگہ چنڈی گڑھ سے قریب 40 کلو میٹر دور ہے ۔ کئی سال سے اس کے چلتے  کھیتی پر بحران بنا ہوا ہے ۔ کوئی بھی اس پیڑ کو کاٹنے کی ہمت نہیں کرتا ۔ ابھی تک یہ پیڑ 4 ایکڑ میں پھیل کر کسانوں کی کھیتی باڑی بند کروا چکا ہے ۔ 

PunjabKesari
سینکڑوں سال پرانا ہے یہ برگد کا پیڑ
گاؤں والوں کے مطابق برگز کا یہ پیڑ سینکڑوں سال پرانا ہے جو لگاتار بڑھ رہا ہے ۔ گاؤں والے بتاتے ہیں کہ پہلے تو ہمیں اس پیڑ کی اس طرح کی کوئی جانکاری نہیں تھی لیکن جب ایک کسان کے کھیت میں اس پیڑ کی جڑیں پہنچی تو اس نے وہ کاٹ دیں ، کچھ ہی دنوں بعد اس کی موت ہوگئی ۔ اسے عقیدت کہیں یا توہم پرستی لیکن گاؤں والے اسے کاٹنے کی بھول نہیں کرتے بلکہ چپ چاپ اپنی زمین چھوڑ دیتے ہیں ۔ 
اس پیڑ کے نزدیک شو مندر ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں سال پہلے اس جگہ پر ایک سنت آئے تھے جنہوں نے ایک کسان کو اولاد کی پیدائش کیلئے بھسم دی تھی  اور اس کی اہلیہ اسے کھانے سے منع کردیا تھا ۔  اس کسان نے یہ بھسم سنت کو لوٹانا چاہی  تو انہوں نے اسے لینے انکار کردیا ۔ کسان نے بھسم کو زمین پر رکھ دیا ۔ کہتے ہیں اسی جگہ پر ایک برگد کے پیڑ نے جنم لیا  جو صدیوں سے وسیع شکل اختیار کرتا جارہا ہے ۔ ایسی مانا جاتا ہے کہ  یہاں پر سچے من سے منت کرنے پر انسان کی ہر مراد پوری ہوتی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top