National News

مسلم دولہے نے ''سکھ پگڑی'' پہن کر ادا کی نکاح کی رسم،  وجہ جان کر ہر کوئی حیران

مسلم دولہے نے ''سکھ پگڑی'' پہن کر ادا کی نکاح کی رسم،  وجہ جان کر ہر کوئی حیران

فریدکوٹ:دہلی تشدد کے درمیان سوشل میڈیا پر دل کو جیت لینے  والی کچھ ایسی تصویریں  وائرل ہو رہی ہیں جو ہندو ، مسلم ، سکھ ،عیسائی  مذہب  کی مثال قائم کر رہی ہیں ۔ گزشتہ دنوںایک ہندو لڑکی  کی شادی میں مسلم لڑکوں کی جانب سے پہرا دینے کے بعد اب ایک مسلم نوجوان کے ذریعہ نکاح میں سکھ کی پگڑی پہننے کی کہانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل  ہو رہی ہے۔

PunjabKesari

https://twitter.com/reshma_alam9/status/1235582426270887937?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1235582426270887937&ref_url=https%3A%2F%2Fpunjab.punjabkesari.in%2Fpunjab%2Fnews%2Fmuslim-groom-wears-turban-thank-sikhs-pictures-viral-on-social-media-1133988
دراصل،پنجاب کے گیدڑ بہا سے مسلم عبدال حکیم نامی نو جوان نے گزشتہ دنوں دہلی میں ہوئے  فساد  میں سکھ  برادری کے افراد کی جانب سے مسلم  افراد کو پناہ دینے سے متاثر ہو کر اپنے نکاح میں پگڑی پہنی ۔اس دوران فتح گڑھ صاحب کے پنجولی گائوں کے کچھ نوجوان بھی پگڑی سجا کر نکاح میں شامل ہوئے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ ان تصویروں کو ریشما الم کے ٹویٹر  ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے ،جنہیں اب تک 50ہزار سے زیادہ ٹویٹ  مل چکے ہیں۔ وہی سوشل میڈیا پر کمینٹس کی  جھڑی لگ  گئی ہے، جس میں ایک یوزر نے تصویروں پر کمینٹ کرتے ہوئے لکھا، پہنائوے سے کوئی فرق نہیں پڑتا  انسان کے اندر محبت ہونی چاہئے ۔ وہی ایک اور یوزر نے لکھا کہ ہندوستان میں ہی ایسے اتحاد  کی مثال دیکھنے کو ملتی ہے۔



Comments


Scroll to Top