واشنگٹن: وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں ہفتے کی علی الصبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 20بجے کم از کم7 زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور آسمان میں نچلی پرواز کرتے طیارے اور ہیلی کاپٹر دیکھے گئے، جس سے شہر میں خوف اور افرا تفری پھیل گئی۔ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر سامنے آ رہی ہیں، جن میں دھوئیں کے بادل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ مقامی حکام یا وینزویلا کی حکومت نے تاحال اس پورے واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ شہریوں نے سڑکیں خالی کر دی ہیں اور کئی افراد نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر باہر جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔
At least 3 spots have been hit.
Fuerte Tiuna, La Carlota airbase and A communications center in El Hatillo.
All of these controlled by government, heavily guarded by military and strategic places for Maduro.
This is Caracas, Venezuela right now. pic.twitter.com/Avbr7n3WPZ
— EduMock✨ (@EduMock) January 3, 2026
یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور وینزویلا کے درمیان تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔ امریکی بحریہ اور فوج کی کیریبین سمندر میں تعیناتی گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ امریکہ کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کی بنیاد پر بحریہ نے کئی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے اور حالیہ اطلاعات کے مطابق سی آئی اے کے ڈرون حملوں نے بھی اس کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ ان کی حکومت کو بدلنا چاہتا ہے اور ملک کے وسیع تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم امریکہ اس دعوے کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔ پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس نے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، لیکن گزشتہ ہفتوں میں امریکہ نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے نام پر وینزویلا کے قریبی سمندری راستوں پر کئی فوجی اقدامات کیے ہیں۔