Latest News

سی اے اے پر بولے مفتی شیخ ابوبکر، کہا- ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا سوتیلا سلوک

سی اے اے پر بولے مفتی شیخ ابوبکر، کہا- ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا سوتیلا سلوک

کوچین / کیرالہ :قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کی مخالفت میں  مسلم آرگنائزیشن کے زیراہتمام ریاست کی مختلف ملی ومذہبی تنظیموں کا متحدہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئےمفتی  شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ ہم پرامن طورپرقانون کے دائرہ میں رہ کر جمہوری طریقے سے اس ایکٹ کے خلاف کھڑے ہیں۔آئین کی بنیادی روح سے کھلواڑ قطعا برداشت نہیں ہو گا ۔

https://twitter.com/shkaboobacker/status/1212604800665149440
شیخ نے کہاکہ آج پورا ملک سڑکوں پر اترا ہے،امن وچین لوگوں کا چھن گیا ہے، مذہب کے نام ہمیں تقسیم کیا جارہا ہے،جو آئین کے خلاف ہے۔مفتی شیخ ابوبکر نے کہاکہ ہندوستانی مسلمان کبھی آئین کے خلاف قدم نہیں اٹھاتا، ہم اس ملک کے باعز ت شہری ہیں، یہ ملک کسی پارٹی،دھرم،ذات یا مذہب کا نہیں ہے۔ بلکہ یہاں کے بسنے والے ہر شہری ہندو،مسلم،سکھ عیسائی ودیگر سارے لوگوں کا ہے۔ہمیں مذہب اور ذات،نسل کے نام پر تقسیم کرنے والے تخریب کار ہیں۔شیخ نے کہاکہ ہم مسلم ہیں اس لئے ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ مسلمان اس ملک سے پیار ومحبت کرتا ہے، امن وشانتی کا پیغام عام کرتا ہے۔

https://twitter.com/shkaboobacker/status/1212603920637296640
مسلم آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مارچ اور احتجاجی جلسہ میں ریاست کی ملی ومذہبی تنظیموں کے سربراہان، عمائدین، علمائ، ریاستی اسمبلی کے اراکین،اراکین پارلیمان سمیت لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک رہے۔ پروگررام سے دلت لیڈر جگنیش میوانی، ممبر آف پارلیمنٹ پی کے کنیالی کٹی،بینی بہانن(ایم پی) ٹی جے ونود نے بھی خطاب کیا۔اجلاس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔

 



Comments


Scroll to Top