National News

بھاجپا کو نہ فوج کی فکرنہ کشمیریوں کی ، وہ ووٹ کے لئے جوانوں کی  شہادت کا استعمال کرتی ہے : محبوبہ مفتی

بھاجپا کو نہ فوج کی فکرنہ کشمیریوں کی ، وہ ووٹ کے لئے جوانوں کی  شہادت کا استعمال کرتی ہے : محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر  سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے نظربند جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر کے ذریعے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا۔ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کرکے محبوبہ نے بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ٹویٹ کے ذریعے لکھا کہ اگر کشمیر میں سب کچھ نارمل ہے تو وہاں 9 لاکھ فوجی کیا کر رہے ہیں۔بی جے پی کو نہ فوج کی فکر ہے نہ کشمیریوں کی ، ا سکا واحد مقصد انتخابات جیتنا ہے ۔

PunjabKesari


بتا دیں کہ پی ڈی پی سربراہ ان دنوں نظربند ہیں۔ان کی بیٹی التجا ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سرگرم ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں محبوبہ کی بیٹی لکھتی ہیں کہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لئے جوانوں کی شہادت ا ستعمال کرتی ہے ۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ کشمیریوں کو توپوں کاچارہ سمجھا جاتا ہے، وادی میں بدامنی پھیلانے کے لئے فوج مہرا بن گئی ہے۔حکمراں پارٹی جوانوں یا کشمیریوں کی پرواہ نہیں کرتی، ان واحد فکر انتخابات جیتنا ہے۔


انہوں نے سوال کیا کہ اگر وادی میں سب کچھ نارمل ہے تو یہاں 9 لاکھ فوجیوں کی موجودگی کی وجہ کیا ہے۔ وہ یہاں پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے حملے کو روکنے کیلئے نہیں ، بلکہ کشمیریوں کے احتجاج کو دبانے کے لئے ہیں۔  وہ لکھتی ہیں کہ فوج کی بنیادی ذمہ داری حدود کی حفاظت کرنا ہے، نہ کہ مخالفت کی آواز کو کچلنا۔

PunjabKesari

وزیر اعلیٰ نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا کہ  رپورٹس میں کہا گیا  کہ  رہا کئے گئے نیتاؤں کو بانڈ پر  دستخط کرنے کے لئے مجبور کیا گیا ۔ آخر کس قانون کے تحت انکی رہائی کی یہ  شرط ہے ، کیونکہ ان کی نظر بندی پہلے ہی غیر قانونی تھی ؟ کئی نیتاؤں نے اس بانڈپر دستخط کرنے سے صاف انکار کردیا ۔
بتادیں کہ  دو ماہ سے نظر بند کشمیر کے تین نیتاؤں کو آج رہا کیا گیا ۔ مفتی کا اس کو لیکر  تبصرہ سامنے آیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top