Latest News

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے چیئر مین اور ڈائریکٹر کو سر قلم کرنے کی دھمکی، آر ایس ایس کے جلوس کا کیا تھا استقبال

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے چیئر مین اور ڈائریکٹر کو سر قلم کرنے کی دھمکی، آر ایس ایس کے جلوس کا کیا تھا استقبال

 اُجین : ایم پی وقف بورڈ کے چیئرمین اور ڈائریکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر سر قلم کرنے کی دھمکی سے سنسنی پھیل گئی۔ چیئرمین صنوبر  پٹیل اور وقف بورڈ ڈائریکٹر فیضان خان نے 11 اکتوبر کو پولیس میں شکایت کی تھی، مہاکال پولیس نے 9 نومبر کو دو ملزمان کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ
در اصل ،  پچھلے مہینے اُجین  میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس )  نے ایک پتھ سنچلن ( جلوس یا مارچ ) کا انعقاد کیا تھا۔ اس موقع پر اسٹیج سے صنوبر  پٹیل اور فیضان خان نے پتھ سنچلن کا استقبال کیا تھا۔ اسی کے سبب سوشل میڈیا پر انہیں سر قلم کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
دھمکی ملنے کے بعد 11 اکتوبر کو فیضان خان نے تھانے میں درخواست دے کر دھمکی دینے والے تاج انصاری اور محمد فیضل خان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔ پولیس نے تقریبا ایک ماہ کی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے۔
جانکاری کے مطابق دھمکی دینے والے پاتھ سنچلن پر پھول برسانے اور استقبال سے ناراض تھے۔ فیضان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اُجین  میں سماجی ہم آہنگی قائم رکھنے کے لیے توپ خانہ میں اسٹیج لگا کر پاتھ سنچلن کا استقبال کیا تھا اور استقبال کا ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کیا تھا۔ اس کے بعد سے مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top